اپنی نئی نویلی دلہن کی فحش ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کرنے والا نوجوان بیوی سمیت قتل

اپنی نئی نویلی دلہن کی فحش ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کرنے والا نوجوان بیوی سمیت ...
اپنی نئی نویلی دلہن کی فحش ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کرنے والا نوجوان بیوی سمیت قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر(ویب ڈیسک) ڈگر کے گاؤن نوائے کلے میں بیوی کی فحش وڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کرنے والا نوجوان بیوی سمیت قتل کردیا گیا۔

نئی نویلی دلہن کی فحش وڈیو بنا کر اسے فیس بُک پر اپ لوڈ کرنے کی پاداش میں دولہا زاہد کے والدقیمت گل اور دیگر رشتہ داروں نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے بیٹے اور بہو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ایکسپریس کے مطابق ڈگر پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔

دوسری جانب پولیس حکام نے اہل خانہ کے افراد اور گاؤں والوں کے حوالے سے کہا کہ ملزم کو شام میں نماز کے بعد مسجد میں کسی نے ان کے بیٹے اور بہو کی 'قابل اعتراض ویڈیو' کے بارے میں بتایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں مرد گھر گیا اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ انتہائی قدم اٹھایا۔