24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 7 اموات، 566 نئے کیسز رپورٹ

24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 7 اموات، 566 نئے کیسز رپورٹ
24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 7 اموات، 566 نئے کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے جبکہ 566نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے،پاکستان میں کوروناسے انتقال کرنیوالوں کی مجموعی تعداد 6ہزار451 ہوگئی،این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں کوروناکے 566نئے کیس رپورٹ ہوئے،پاکستان میں کورونامریضوں کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں 33 لاکھ 84 ہزار 186 کوروناٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ کوروناسے متاثر 2 لاکھ 95 ہزار 333 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں، اس وقت ملک میں کوروناکے ایکٹیوکیسزکی تعداد 7 ہزار 797 ہے، 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 167 کوروناٹیسٹ کئے گئے،کوروناسے متاثر 576 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب 98 ہزار 941،سندھ میں ایک لاکھ 35 ہزار 488 کیسز،خیبرپختونخوا 37 ہزار 588،بلوچستان میں 14 ہزار 932 کیس رپورٹ ہوئے،اسی طرح اسلام آباد 16 ہزار 367،گلگت بلتستان میں 3 ہزار 635 کیسزرپورٹ ہوئے، آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 2 ہزار 630 ہوگئی۔