وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر واضح موقف قابل تعریف ہے، عاصم سلیم باجوہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کے خطاب میں خطے میں امن سے متعلق موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر واضح موقف قابل تعریف ہے،وزیراعظم کی بھارت کو کسی بھی جارحیت سے روکنے کاانتباہ قابل تحسین ہے۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے جامع خطاب کیا،بہترین خطاب پر پاکستانی کو فخر ہے،وزیراعظم نے حقیقی معنوں میں پاکستان کی ترجمانی کی۔
عاصم سلیم باجوہ کاکہنا ہے کہ کشمیر، فلسطین اور علاقائی امن پر دو ٹوک موقف پیش کیا، وزیراعظم نے عوام کو غربت سے نکالنے کاعہد کیا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت بھارت کو سنگین نتائج کا انتباہ کیا، وزیراعظم عمران خان کی تقریر میں سراہنے کیلئے بہت کچھ تھا۔