حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کو 175 ارب روپے کی ادائیگیاں یقینی بنائیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کو 175 ارب روپے کی ادائیگیاں یقینی بنائیں،وزیراعلیٰ ...
حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کو 175 ارب روپے کی ادائیگیاں یقینی بنائیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو 175 ارب روپے کی ادائیگیاں یقینی بنائیں،شوگرملزکوگنے کے کاشتکاروں کوبروقت ادائیگیوں کاپابندبنایا،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو 24 کروڑکی ادائیگی یقینی بنائی گئی ،آئندہ سیزن میں بھی گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا ثمر دیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ماضی میں گنے کاکاشتکار سڑکوں پر احتجاج کرتا رہا لیکن اسے محنت کا معاوضہ نہیں ملا،سابق دورمیں کاشتکاروں کےساتھ زیادتی روارکھی گئی،غریب کسان طاقتورمافیاکے ہاتھوں یرغمال بنارہا، حکومت نے کاشتکارکواس کاحق واپس کیا،کسی کوکسان کاحق نہیں مارنے دیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -