وزیراعظم کاجنرل اسمبلی سے خطاب امت مسلمہ کے جذبات کی عکاسی تھا، فیاض الحسن چوہان

وزیراعظم کاجنرل اسمبلی سے خطاب امت مسلمہ کے جذبات کی عکاسی تھا، فیاض الحسن ...
وزیراعظم کاجنرل اسمبلی سے خطاب امت مسلمہ کے جذبات کی عکاسی تھا، فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم کے یواین کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کاجنرل اسمبلی سے خطاب امت مسلمہ کے جذبات کی عکاسی تھا، وزیراعظم نے دنیاکودرپیش مسائل اورحل پربات کی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ وزیراعظم نے کورونا،غربت،ماحولیاتی تبدیلی،اسلاموفوبیاپربات کی،وزیراعظم نے مسئلہ کشمیراورفلسطین کے پرامن حل پربات کی،وزیراعظم نے کشمیرمیں بھارتی ریاستی غنڈہ گردی کوبے نقاب کیا۔