والدین کے ساتھ نہ لیجانے پردلبرداشتہ ہوکر12 سالہ بچے نے خودکشی کرلی

والدین کے ساتھ نہ لیجانے پردلبرداشتہ ہوکر12 سالہ بچے نے خودکشی کرلی
والدین کے ساتھ نہ لیجانے پردلبرداشتہ ہوکر12 سالہ بچے نے خودکشی کرلی
سورس: creative commons license

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کیماڑی میں والدین کی جانب سے پنجاب ساتھ نہ لے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر 12 سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔
پولیس کے مطابق 12 سالہ عبیداللّٰہ نے بہن کے ڈوپٹے سے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، خود کشی کے وقت بچے کی چھوٹی بہن گھر پر موجود تھی جبکہ بچے کے والدین کسی عزیز کی میت کے لئے پنجاب گئے ہوئے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بچے کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا اور بچے کی چھوٹی بہن اور کزن کا بیان لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین کراچی واپسی کے لئے پنجاب سے روانہ ہوگئے ہیں اور والدین کے کراچی پہنچنے پر مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔