وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات پر سوات میں انتظامیہ نے پی ٹی آئی ایم این اے کا گھر مسمار کردیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات پر سوات میں انتظامیہ نے پی ٹی آئی ایم این ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات پر سوات میں انتظامیہ نے پی ٹی آئی ایم این اے کا گھر مسمار کردیا

  

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے احکامات پر سوات میں انتظامیہ نے تحریک انصاف کے ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری حاجی شوکت کا گھر مسمار کردیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے احکامات پر سوات میں انتظامیہ متحرک ہو گئی ، پشاور سے تحریک انصاف کے ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری حاجی شوکت کا گھر مسمار کردیا،ذرائع کاکہناہے کہ تحریک انصاف کے ایم این اے مدین کے مقام پر دریائے سوات میں گھر بنا رہے تھے،ڈی سی سوات نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمود خان کے احکامات پر دریائے سوات سے تجاوزات ہٹا رہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -سوات -