پی سی بی نے زمبابوے کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کا بھی اعلان کر دیا

پی سی بی نے زمبابوے کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کا بھی اعلان کر ...
پی سی بی نے زمبابوے کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کا بھی اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کرک ٹیم جنوری 2021ءمیں پاکستان آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ کوویڈ صورتحال میں بہتری کے باعث ڈومیسٹک کے ساتھ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی بھی کرنے جارہے ہیں، جنوبی افریقہ کی ٹیم جنوری 2021ءمیں پاکستان آئے گی اور جواب میں مارچ 2021ءمیں پاکستان جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گا۔

وسیم خان نے کہا کہ نئے آئین میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ شامل نہیں اور کرکٹ کمیٹی ختم نہیں کر رہے بلکہ چیئرمین کی تلاش ہے جبکہ پی ایس ایل فرنچائز کا معاملہ عدالت میں ہے لہٰذا تبصرہ نہیں کر سکتے۔

مزید :

کھیل -