مسلمان لڑکی سے دھوکہ دہی سے شادی کرنیوالا غیرمسلم ایڈمنسٹریٹر گرفتار کرلیا گیا

مسلمان لڑکی سے دھوکہ دہی سے شادی کرنیوالا غیرمسلم ایڈمنسٹریٹر گرفتار کرلیا ...
مسلمان لڑکی سے دھوکہ دہی سے شادی کرنیوالا غیرمسلم ایڈمنسٹریٹر گرفتار کرلیا گیا
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

میرپورخاص (ویب ڈیسک)میرپورخاص میں مسلمان لڑکی سے دھوکہ دہی سے شادی کرنے کے الزام میں نجی میڈیکل سینٹر کا ایڈمنسٹریٹر گرفتار۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مقامی نجی میڈیکل سینٹر کی ایک ملازمہ نے پولیس حکام کو تحریری طور پر شکایت کی تھی کہ سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر ملزم ڈاکٹر ہرلال میگھواڑ نے مسلمان ہونے کا دہوکہ دیکر اس سے شادی کی، ملزم نے اس دوران اپنی پہلی بیوی سے بھی تعلقات قائم رکھے، اعتراض کرنے پر ملزم اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور پھر اسے چھوڑ دیا،اسے انصاف دلایا جائے۔

خاتون کی اس درخواست پر وومن پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم ڈاکٹر ہر لال کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -میرپورخاص -