توشہ خانہ ریفرنس ، نیب نے نوازشریف کی جائیداد، گاڑیوں اور بینک اکاﺅنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں

توشہ خانہ ریفرنس ، نیب نے نوازشریف کی جائیداد، گاڑیوں اور بینک اکاﺅنٹس سے ...
توشہ خانہ ریفرنس ، نیب نے نوازشریف کی جائیداد، گاڑیوں اور بینک اکاﺅنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے عدالتی احکامات پرسابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد اور اثاثوں کی کھوج شروع کردی،نیب نے ایل ڈی اے اور دیگر محکموں کو خطوط لکھ دیئے ،جس میں نوازشریف کی جائیداد، گاڑیوں اور بینک اکاﺅنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق نیب نے تفصیلات ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور نجی بینک سے مانگی ہیں، نیب نے نوازشریف کی لاہور میں 1550 کنال سے زائد اراضی کی دستاویزات بھی طلب کرلیں اس کے علاوہ نوازشریف کی زیراستعمال مرسڈیز، لینڈ کروزر اور2 ٹریکٹرز کا بھی ریکارڈ طلب کیاگیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -