ادویات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ادویات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ،درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایاگیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافہ کردیاگیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -