آپ پیچھے بیٹھ جائیں، کورونا کے دن ہیں نہیں تو مجھ سمیت دیگر وکلا کو قرنطینہ جانا ہو گا ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل کو بخار کی شکایت پر بیٹھنے کا کہہ دیا

آپ پیچھے بیٹھ جائیں، کورونا کے دن ہیں نہیں تو مجھ سمیت دیگر وکلا کو قرنطینہ ...
آپ پیچھے بیٹھ جائیں، کورونا کے دن ہیں نہیں تو مجھ سمیت دیگر وکلا کو قرنطینہ جانا ہو گا ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل کو بخار کی شکایت پر بیٹھنے کا کہہ دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں ڈاکٹروں کی پروموشن سے متعلق کیس میں وکیل درخواست گزار کو بخار کی شکایت پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ آپ پیچھے بیٹھ جائیں، کورونا کے دن ہیں نہیں تو مجھ سمیت دیگر وکلا کو قرنطینہ جانا ہو گا ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹروں کی پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کورونا کاذکرہوا، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سر! مجھے آج بخار ہے لیکن پھر بھی آیا ہوں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ آپ پیچھے بیٹھ جائیں، کورونا کے دن ہیں نہیں تو مجھ سمیت دیگر وکلا کو قرنطینہ جانا ہو گا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کیا آپ نے بخار ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا؟، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میں نے کل ٹیسٹ کرایا، الحمد اللہ منفی آیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ مبارک ہو، کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -