پاکستانی ٹیم نے آخری ون ڈے کب کھیلا تھا اور کتنے عرصے بعد زمبابوے کیخلاف ایک روزہ میچ کھیلے گی؟ جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم 13 ماہ بعد زمبابوے کیخلاف پہلا ایک روزہ میچ کھیلے گی جو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں بغیر تماشائیوں کے ہو گا جبکہ اس میچ میں پہلی مرتبہ ون ڈے ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جنہیں سرفراز احمد کو ہٹائے جانے کے بعد کپتان بنایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے آخری ون ڈے گزشتہ برس 2 اکتوبر کو سرفراز احمد کی قیادت میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا اور پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی اور اب پاکستانی ٹیم نئے کپتان بابر اعظم کے ساتھ میدان میں اترے گی، ٹی 20 کپتان کو سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کے وقت ایک روزہ ٹیم کا بھی کپتان مقررکیا گیا تھا، قومی ٹیم کا یہ 13 مہینوں کے بعد پہلا ایک روزہ میچ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف کراچی میں آخری میچ کھیلنے والی ٹیم میں سے فخرزمان، افتخار احمد، محمدنواز، سرفراز احمد، محمد عامر، عثمان شنواری ، وہاب ریاض کی جگہ نئے چہروں کو زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچز میں آزمائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ 18 اکتوبرکومکمل ہورہاہے جس کے بعد قومی ٹیم کا حصہ بننے والے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے منتخب کردہ کھلاڑیوں کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ ہو گی، زمبابوے ٹیم کی آمد کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی بائیو ببل کا حصہ بنادیاجائے گا۔