سابق کرکٹر فیصل اقبال کو اجازت مل گئی، مداحوں کیلئے خوشخبری

سابق کرکٹر فیصل اقبال کو اجازت مل گئی، مداحوں کیلئے خوشخبری
سابق کرکٹر فیصل اقبال کو اجازت مل گئی، مداحوں کیلئے خوشخبری
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کو سکواڈ دوبارہ سے جوائن کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد فیصل اقبال کو سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے، فیصل اقبال کل اپنی ٹیم بلوچستان کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس لے لیا تھا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے تصدیق کی تھی کہ ان کا اپنے ادارے، پی آئی اے، کے درمیان ایک معاملہ حل طلب ہے، جسے جلد حل کرلیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ کہ فیصل اقبال کا اپنے ادارے کے ساتھ اس حل طلب معاملے کو نمٹائے بغیر ڈومیسٹک کرکٹ کے ایک اہم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا خود ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ غیر منصفانہ ہوگا۔

مزید :

کھیل -