سرفراز احمد کی بیٹے کیساتھ ایسا کام کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی کہ ہر کوئی کہہ اٹھا ”سبحان اللہ“

سرفراز احمد کی بیٹے کیساتھ ایسا کام کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی کہ ہر کوئی کہہ ...
سرفراز احمد کی بیٹے کیساتھ ایسا کام کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی کہ ہر کوئی کہہ اٹھا ”سبحان اللہ“
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اپنے بیٹے عبداللہ کیساتھ تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور بیٹے عبداللہ نے والد کیساتھ دعابھی کی جبکہ سرفراز احمد کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کر دی جسے صارفین نے بے حد پسند کیا جنہوں نے سرفراز احمد اور ان کے اہل خانہ کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز میں ردعمل دیتے ہوئے تلاوت کو گھریلو تربیت کا اہم جزو قرار دیا اور دوسروں کو بھی تقلید کرنے کی تلقین کی۔ اس سے قبل بھی سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوتی رہی ہیں، سابق کپتان نے بیٹے کی گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتی جو مقبول ہوئی۔

مزید :

کھیل -