شہبازشریف کی گرفتاری کی کوشش گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی شروعات ہیں، احسن اقبال 

شہبازشریف کی گرفتاری کی کوشش گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی شروعات ہیں، ...
شہبازشریف کی گرفتاری کی کوشش گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی شروعات ہیں، احسن اقبال 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیگی رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ شہبازشریف کیخلاف ریفرنس اور گرفتار کرنے کی کوشش کھلم کھلا نیب گردی ہے،شہبازشریف کی گرفتاری کا مقصد گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کی شروعات ہیں ،احسن اقبال نے حکومت کےخلاف احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے دھاندلی کے ہتھکنڈے بند نہ کئے تو بھرپور احتجاج کریں گے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اے پی سی کے بعد حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہے، جو آتش فشاں پھٹا اس کے آفٹرشاک جاری ہیں ،حکومتی افراد کے بیان مزید بحران پیدا کررہے ہیں، نوازشریف کا بیان اوپر سے نیچے تک ہر کارکن کے دل کی آواز ہے،نوازشریف کے وژن کو سیاسی ڈاکٹرین سمجھتے ہیں ،نوازشریف کاہر لفظ اور جملہ ہمارے لئے مقدم ہے ۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو آج سنگین خطرات کاسامنا ہے،آج پاکستان جنوبی ایشیا کی کمزور ترین معیشت بن گیا ہے، پی ٹی آئی کو آر ٹی ایس سسٹم سے فتح یاب قراردیاگیا،بدگمانی پھیلانے والے شرانگیزی سے کام لے رہے ہیں ،مسلم لیگ (ن)کے نمائندوں کے درمیان نیب کی نئی لہر پیدا کردی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کیخلاف ریفرنس اور گرفتار کرنے کی کوشش کھلم کھلا نیب گردی ہے ،شہبازشریف کی گرفتاری کا مقصد گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کی شروعات ہیں ،احسن اقبال نے حکومت کےخلاف احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے دھاندلی کے ہتھکنڈے بند نہ کئے تو بھرپور احتجاج کریں گے ، جس پارٹی نے ملک کو قسمت بدلنے والے اقدامات کئے اس کو نکال دیاگیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت ،مسلم لیگ ن کے صدر کو میدان سے باہر کرنے کی خواہش رکھتی ہے ۔

رہنما نے کہاکہ پاکستان کا قانون عمران خان کی ذاتی جاگیر نہیں ، پی ٹی آئی حکومت ساراکام کردار کشی پر کررہی ہے ، عدلیہ واضح کر چکی ہے ٹرائل سے پہلے گرفتاری بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،عمران نیازی کو 2018 کو کھیل دوبارہ نہیں کھیلنے دیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -