پی ایس ایل فرنچائزز کے عدالت جانے کا معاملہ، وسیم خان بھی میدان میں آ گئے

پی ایس ایل فرنچائزز کے عدالت جانے کا معاملہ، وسیم خان بھی میدان میں آ گئے
پی ایس ایل فرنچائزز کے عدالت جانے کا معاملہ، وسیم خان بھی میدان میں آ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے فرنچائزز کی جانب سے فنانشل ماڈل کے معاملے کو عدالت لے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ فرنچائزز کو 23 ستمبر کو ہی فنانشل ماڈل پر بات کیلئے ایک ای میل کی تھی لیکن ان کی جانب سے یہ معاملہ عدالت میں لے جانے پر مایوسی ہوئی اور اب معاملہ زیر سماعت ہونے کی وجہ سے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ 

لاہور میں کلب ٹورنامنٹ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ کوویڈ 19 کے مشکل حالات کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں جو خوشی کی بات ہے اور اس کے بعد زمبابوے کی ٹیم پاکستان آئے گی جبکہ 2021ءمیں جنوبی افریقہ بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔ 

وسیم خان نے مزید کہا کہ اگلے ماہ کلب کرکٹ کی رجسٹریشن ہو رہی ہے ، سٹرکچر اور سسٹم بننے سے کلب کرکٹ کو فروغ ملے گا، ایف آئی اے میں کھلاڑیوں کی کارروائی اور عدالتی معاملے کا علم نہیں ہے۔ 

مزید :

کھیل -