”اجمل قصاب کے گھر کا ڈیٹا بھارت کو کس نے دیا؟“شیخ رشید نے نوازشریف سے 10 سوالات کے جوابات مانگ لئے

”اجمل قصاب کے گھر کا ڈیٹا بھارت کو کس نے دیا؟“شیخ رشید نے نوازشریف سے 10 ...
”اجمل قصاب کے گھر کا ڈیٹا بھارت کو کس نے دیا؟“شیخ رشید نے نوازشریف سے 10 سوالات کے جوابات مانگ لئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے 10 سوالات کے جوابات مانگ لئے ۔

شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں نوازشریف سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے کتنی ملاقاتیں کیں؟ کتنا پیسہ وصول کیا؟،اجمل قصاب کے گھر کا ڈیٹا بھارت کو کس نے دیا؟، دشمن ملک کے سربراہ مودی کو ملک سے باہر فون کیوں کرتے تھے؟،کیا پاکستان کے اندر آپ کو خطرات تھے؟ مودی کوکالز کی تعداد بتائیں؟۔

شیخ رشیدنے سوال کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف بتائیں کہ لاہور سے چیف جسٹس پر حملہ کرنے کی بسیں اسلام آباد کس نے بھیجیں؟،وزیر ریلوے نے کہاکہ ووٹ کی بات کرتے ہیں، کورٹ کی کیوں نہیں ،ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا؟،2013 کے الیکشن میں کتناخرچہ کیا؟ قطر سے کتنی رقم موصول ہوئی؟،سیف الرحمان کے ذریعے کتنے پیسے وصول کئے؟۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ فوٹیج بنانے والوں کو اور اس کو روکنے کی آپ نے کتنی کوشش کی؟،نیب پر پتھراﺅ پر آپ نے کتنی بار کوشش کی کہ ویڈیو نہ چلے؟،بینظیر کی کردارکشی کیلئے پیٹر گیلبرگ کا خط حسین حقانی کے دستخطوں سے کس نے جاری کیا؟،مجھے امید ہے پیر تک سوالوں کے جواب مل جائیں گے ۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ میں کسی ادارے کا ترجمان نہیں ،میں ان سب سے سینئر ہوں،میں ان لوگوں کو مشورے دیتا ہوں،لیتا نہیں ،انہوں نے کہاکہ میرے لئے اعزاز ہے جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کو ملتاہوں ،قوم مجھ پر یقین رکھے،جھوٹ نہیں بولوں گا۔

شیخ رشید نے کہاکہ دسمبر، جنوری تک ساری باتیں سامنے آجائیں گی ، یہ ٹائیں ٹائیں فش ہوں گے ،مجھے شک ہے ”ن“ اور ”ش“ میں کوئی ”طوطا“ ہی نہ نکل آئے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ نیب پر پتھراﺅ کی سیاست لندن سے پلان ہوئی ،پاکستان کی سالمیت اور افواج کیخلاف باتیں کرنے والوں کو جوتے مارنے چاہئیں،میں ملاقات نہیں ،ملاقاتوں کی باتیں کرتا ہوں،آٹا اور چینی کی قیمت پر سبسڈی دلاﺅں گا،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کسی قیمت پر سندھ سے استعفیٰ نہیں دے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -