ڈین جونز کا انتقال، شعیب اختر نے بھی ان کی وہ یادگار ویڈیو شیئر کر دی جس کا چرچہ پہلے ہی سوشل میڈیا پر خوب ہو رہا ہے

ڈین جونز کا انتقال، شعیب اختر نے بھی ان کی وہ یادگار ویڈیو شیئر کر دی جس کا ...
ڈین جونز کا انتقال، شعیب اختر نے بھی ان کی وہ یادگار ویڈیو شیئر کر دی جس کا چرچہ پہلے ہی سوشل میڈیا پر خوب ہو رہا ہے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باو¿لر شعیب اختر نے دنیا سے رخصت ہونے والے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ڈین جونز کی ایک ایسی یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے جس کے پہلے سے ہی سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو میں کراچی کنگز کے مینٹور اور ہیڈکوچ کے فرائض سر انجام دینے والے ڈین جونز کی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کچرا اٹھانے کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ یہ ویڈیو اس بات کی وضاحت کرنے کیلئے کافی ہے کہ ڈین جونز کس طرح کے انسان تھے، آپ کو دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بعد ازاں شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں ڈین جونز کے ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ڈین جونز کی اچانک موت کا سن کر شدید صدمہ پہنچا ہے۔ سابق فاسٹ باﺅلر نے ڈین جونز سے آخری ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ڈین جونز سے میری آخری ملاقات دبئی میں ہوئی تھی، وہ گھٹنے کا آپریشن کروانا چاہتے تھے اور مجھ سے ڈاکٹر کا پوچھ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈین جونز پاکستان اور بھارت میں بہت ہی مقبول تھے اور کمال کی حس مزاح رکھنے کے علاوہ کرکٹ کی باریک بینیوں کو سمجھتے تھے۔ڈین جونز پاکستان کرکٹ کے حوالے سے فکر مند تھے اور چاہتے تھے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم بین الاقوامی سطح پر بہت آگے جائے۔ 

مزید :

کھیل -