طلال چودھری پر تشدد کا معاملہ، کہاں کہاں کس نوعیت کی چوٹیں آئیں؟ ہسپتال ذرائع نے بڑا دعویٰ کردیا

طلال چودھری پر تشدد کا معاملہ، کہاں کہاں کس نوعیت کی چوٹیں آئیں؟ ہسپتال ...
طلال چودھری پر تشدد کا معاملہ، کہاں کہاں کس نوعیت کی چوٹیں آئیں؟ ہسپتال ذرائع نے بڑا دعویٰ کردیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چودھری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا، اب ہسپتال ذرائع نے ان کی حالت کے بارے میں بتایا ہے ۔ 

نجی ٹی وی چینل نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طلال چوہدری کو زیادہ چوٹیں آنے پر لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں موجود نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں انہیں ہسپتال کے ایگزیکٹو روم میں رکھا گیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ طلال چوہدری کے سر اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں ،مختلف جگہ سے ہڈیاں بھی فریکچر ہوئیں جس کے بعد ان کے بائیں بازو کی سرجری کردی گئی ، بازو دو جگہ سے فریکچر تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے جسم پر مختلف جگہ تشدد کے نشانات ہیں۔ 

یادرہے کہ گزشتہ رات یہ دعویٰ کیا گیا تھاکہ طلال چوہدری کا اپنی ہی پارٹی کی خاتون رہنما کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے ان کے بھائیوں کیساتھ جھگڑا ہوا لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ، مسلم لیگ ن کے کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چودھری گرے ہیں اور کچھ کا کہنا ہے کہ گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا  جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق طلال چودھری پر تشددہوا ہے ۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -