شکیب الحسن نے کرکٹ کھیلنے پر پابندی کے بعد نئے پیشے کا انتخاب کر لیا، ایسی تصویر وائرل ہو گئی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

شکیب الحسن نے کرکٹ کھیلنے پر پابندی کے بعد نئے پیشے کا انتخاب کر لیا، ایسی ...
شکیب الحسن نے کرکٹ کھیلنے پر پابندی کے بعد نئے پیشے کا انتخاب کر لیا، ایسی تصویر وائرل ہو گئی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن پر کرکٹ کے میدانوں میں پابندی ہے جس کے باعث انہوں نے نئے پیشے کا انتخاب کر لیا ہے اور ان کی نئی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے گزشتہ برس اکتوبر میں آل راؤنڈر شکیب الحسن پر سٹے بازوں سے ملاقات رپورٹ نہ کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کی تھی۔ شکیب الحسن کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اہم رکن تصور کیا جاتا تھا لیکن کرکٹ کے میدانوں میں اترنے کی پابندی کے باعث شکیب الحسن نے نئے پیشے کا انتخاب کر لیا ہے۔

شکیب الحسن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ہال نما گودام میں بیٹھے ہیں جہاں ان کے سامنے ایک میز پر رجسٹر اور دوسری پر دالوں کے کچھ چھوٹے تھال بڑی نفاست کے ساتھ رکھے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیشی کرکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کئے جانے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کھیل -