واٹس ایپ میں رواں سال کا سب سے بڑا فیچر بہت جلد متعارف کرائے جانے کا مکان، صارفین کیلئے زبردست خوشخبری 

واٹس ایپ میں رواں سال کا سب سے بڑا فیچر بہت جلد متعارف کرائے جانے کا مکان، ...
واٹس ایپ میں رواں سال کا سب سے بڑا فیچر بہت جلد متعارف کرائے جانے کا مکان، صارفین کیلئے زبردست خوشخبری 
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) باہمی روابط کیلئے دنیا کی مقبول ترین ایپلی کشن واٹس ایپ میں رواں سال کا سب سے بڑا فیچر بہت جلد متعارف کرائے جانے والا ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ بہت جلد صارفین کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر اپنے اکاو¿نٹ کو استعمال کرنے کی سہولت مل سکے گی جس کے باعث صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے ایک اکاؤنٹ کو مختلف ڈیوائسز میں بیک وقت لاگ ان سپورٹ کا فیچر بہت جلد صارفین کو دستیاب ہوسکتا ہے کیونکہ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کی جانب سے شیئر کی جانے والی مزید تفصیلات کے مطابق یہ فیچر آزمائش کے حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس کے استعمال سے مین ڈیوائس کو واٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔
آسان الفاظ میں اگر فون آپ کے پاس موجود نہ ہو تو فیس بک مسینجر کی طرح واٹس ایپ اکاو¿نٹ کو بھی ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ اس فیچر کو لنکڈ ڈیوائسز کا نام دیا جائے گا اور واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائس سپورٹ کیلئے ڈیسک ٹاپ ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس بھی متعارف کرایا جائے گا۔
ایپ میں یہ فیچر صارف اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو نئی ڈیوائس سے منسلک کرسکیں گے جبکہ لنکڈ ڈیوائسز کی فہرست بھی دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ کے بیٹا ورڑن میں موجود ہے جس میں یہ ملٹی ڈیوائس بیٹا کے نام سے ہے جس کو آن آف فکرکے اسے آزمایا جاسکتا ہے تاہم ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر کے دوران سب فیچرز لنکڈ ڈیوائسز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

فی الحال اس کی آزمائش اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں ہورہی ہے مگر آئی او ایس میں اسے پیش نہیں کیا گیا اور ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس فیچر کو کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے، اس میں چند دن یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں تاہم بیٹا ورژن میں فیچر کی آزمائش کے بعد اسے متعدد تبدیلیوں کے ساتھ عام صارفین کیلئے جاری کئے جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، اس لئے توقع کی جا رہی ہے کہ تمام صارفین تک جلد ہی یہ فیچر پہنچ جائے گا۔