پاکستان کی فوج وہی کردار ادا کر رہی جو حکومت اورکابینہ چاہتی ہے،فوادچودھری 

پاکستان کی فوج وہی کردار ادا کر رہی جو حکومت اورکابینہ چاہتی ہے،فوادچودھری 
پاکستان کی فوج وہی کردار ادا کر رہی جو حکومت اورکابینہ چاہتی ہے،فوادچودھری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ حکومت کے عدلیہ اور عسکری اداروں سمیت ہر ایک سے اچھے تعلقات ہیں،پاکستان کی فوج وہی کردار ادا کر رہی جو کہ حکومت اورکابینہ چاہتی ہے۔

 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کاکہناہے کہ اپوزیشن کی ہر جماعت ڈکٹیٹر کے دور کا حصہ رہ چکی ہے،عمران خان کسی بھی مارشل لا کا حصہ نہیں رہے،عمران خان نے 22 سال جدوجہد کی اورکامیابی ملی،ہمیں کسی اور نے نہیں بلکہ عوام نے منتخب کیا ہے ۔

فوادچودھری کاکہنا تھا کہ حکومت کے عدلیہ اور عسکری اداروں سمیت ہر ایک سے اچھے تعلقات ہیں،پاکستان کی فوج وہی کردار ادا کر رہی جو کہ حکومت اورکابینہ چاہتی ہے،انہوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی کےلئے سی پیک اہم ہے،سی پیک اہم ترین منصوبہ ہے جو تیزی سے جاری ہے، بھارت مسلسل سی پیک میں مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے،منصوبے کو محفوظ بنانے کےلئے ہمیں فوج کی معاونت درکار ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -