ن لیگ کی سینئرقیادت کااجلاس، شہبازشریف کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق بات چیت

ن لیگ کی سینئرقیادت کااجلاس، شہبازشریف کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق بات چیت
ن لیگ کی سینئرقیادت کااجلاس، شہبازشریف کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق بات چیت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہبازشریف کی زیرصدارت(ن)لیگ کی سینئرقیادت کااجلاس ہوا،جس میں شہبازشریف کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق بات چیت ہوئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاﺅن میں ن لیگ کی سینئر قیادت کااجلاس ہوا،اجلاس میں احسن اقبال، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہبازشریف کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق بات چیت ہوئی،اس کے علاوہ شہبازشریف کی ہائیکورٹ پیشی پرسیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے پرمشاورت ہوئی۔

شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑعوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،عمران خان مجھے گرفتار کرناچاہتے ہیں۔لیگی رہنماایاز صادق نے کہاکہ شہبازشریف کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -