طویل عرصے سے انجری مسائل کا شکار حسن علی اس وقت کہاں ہیں؟ مداحوں کیلئے خبر آ گئی

طویل عرصے سے انجری مسائل کا شکار حسن علی اس وقت کہاں ہیں؟ مداحوں کیلئے خبر آ ...
طویل عرصے سے انجری مسائل کا شکار حسن علی اس وقت کہاں ہیں؟ مداحوں کیلئے خبر آ گئی
کیپشن:    سورس:   Twitter/@RealHa55an

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اور کم بیک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حسن علی 15 ماہ سے فٹنس مسائل کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں تاہم اب وہ جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اور کم بیک کیلئے پرعزم ہیں جنہوں نے کمردرد سے نجات حاصل کرنے کیلئے جاری ری ہیب پروگرام میں رننگ بھی شروع کر دی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کی بحالی فٹنس پروگرام تیارکررکھا ہے جس کے تحت فاسٹ باﺅلر نے خود کومکمل فٹ کرنے کیلئے سخت محنت جاری رکھی ہوئی ہے اور اپنے ٹریننگ پلان سے پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ مکمل رابطے اور ملنے والی ہدایات پرعمل کر رہے ہیں۔ 

 پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ، 53 ایک روزہ اور 30 ٹی 20 میچز کھیلنے والے حسن علی نے آخری بار 16 جون 2019ءکو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ کے دوران بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں شرکت کی تھی۔

مزید :

کھیل -