" یہ ہے حقیقت اس احتساب کی جس کے ذریعے آپ کے تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا" نواز شریف نے ویڈیو شیئر کردی

" یہ ہے حقیقت اس احتساب کی جس کے ذریعے آپ کے تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام ...

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی وہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس  میں انہوں نے آئی ایس آئی پر الزامات عائد کیے تھے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا " یہ ہے حقیقت اس احتساب کی جس کے ذریعے آپ کے تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، سزائیں دلوائی گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا۔ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔ اب ہم اس ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے۔"

خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے الزام لگایا تھا کہ آئی ایس آئی کیسز کے فیصلوں کیلئے ججز پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ان کے اس بیان کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے ان کے خلاف ایکشن لیا اور ان سے اپنے الزامات کے ثبوت مانگے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی الزامات کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل سے انہیں جج کے عہدے سے برخاست کردیا تھا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -