نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون ،کیا باتیں ہوئیں?جانئے

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون ،کیا باتیں ہوئیں?جانئے
نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون ،کیا باتیں ہوئیں?جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے لیے کمیٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوزکے مطابق ملک بھر کی اپوزیشن کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی کے بعد پہلی بار سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر بھی مشاورت کی گئی، اپوزیشن کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت ہوئی۔ اسمبلیوں سے استعفوں کے لئے کمیٹی کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

مزید :

قومی -