''طلال چوہدری کے واقعہ سے سیاستدانوں کا سر شرم سے جھک گیا،،

''طلال چوہدری کے واقعہ سے سیاستدانوں کا سر شرم سے جھک گیا،،
''طلال چوہدری کے واقعہ سے سیاستدانوں کا سر شرم سے جھک گیا،،

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ طلال چوہدری کے واقعہ سے سیاستدانوں کا سر شرم سے جھک گیا، اگر پہلے ایکشن لیا جاتا تو بات یہاں تک نہیں پہنچتی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے طلال چوہدری کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرمناک بات ہے کہ ایسے وزیر رہے جو خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں، اس واقعہ کے بعد سیاستدانوں کا سر شرم سے جھک گیا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بھی طلال چوہدری بہت بیان بازی کرتے تھے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو تین روز قبل فیصل آباد میں رات گئے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ  لاہور کےنجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،ایک موقف ہے کہ لیگی خاتون رہنما کیساتھ مبینہ افیئر کی وجہ سے  انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ طلال چوہدری کے بھائی کا کہناتھاکہ کینال روڈ پر چار افراد نے رات کی تاریکی میں انہیں تشد د کا نشانہ بنایا  تاہم ان کا تشدد کرنے والوں  سے کوئی تعلق نہیں ہے ، 23 ستمبر کی رات کو طلال چودھری نے پولیس کو  بتایا کہ عبداللہ گارڈن میں ان کیساتھ ڈکیتی ہوئی اور کال کرکے مدد مانگی ، کچھ ہی دیر بعد خاتون رکن اسمبلی عائشہ رجب بلوچ  کی بھی پولیس کو کال آگئی اور لوکیشن کا بتاتے ہوئے موقف اپنایا کہ کچھ لوگ انہیں حراساں کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -