میں عمران خان کی حمایت کیوں کرتا ہوں؟ کامران خان نے ویڈیو جاری کردی، وجوہات بیان کردیں

میں عمران خان کی حمایت کیوں کرتا ہوں؟ کامران خان نے ویڈیو جاری کردی، وجوہات ...
میں عمران خان کی حمایت کیوں کرتا ہوں؟ کامران خان نے ویڈیو جاری کردی، وجوہات بیان کردیں

  

کجراکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن کامران خان کاکہنا ہے کہ وہ عمران خان کی حمایت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ عمران خان کو مال ومتاع کی لالچ نہیں نہ وہ کسی مالی کرپشن میں ملوث ہوسکتا ہے نہ کسی ساتھی کو جان بوجھ کر پیسے بنانے دے سکتا ہے نہ کسی عرب بادشاہ سے ذاتی مراعات کا متمنی  ہے جنون کی حد تک خواہش ہے پاکستان میں بہتری آئے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان نے عمران خان کی حمایت کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ یقین ہے کہ عمران خان کو مال و متاع کا کوئی لالچ نہیں ہے۔ عمران خان نہ مالی کرپشن میں ملوث ہیں اور نہ کسی دوست یا رشتہ دار کو مالی کرپشن کی اجازت دے سکتا ہے۔ علیم خان ، جہانگیر ترین اور عامر کیانی کے ساتھ جو ہوا میرٹ سے قطع نظر آپ اسے دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی عرب بادشاہ یا غیر ملکی سربراہ سے ملاقات میں مرعوب اس لیے نظر نہیں آتا کیونکہ ان سے وہ اپنے لیے یا اپنے بچوں کیلئے مفادات نہیں لیتا، ان ملاقاتوں میں پاکستان کے عظیم ترین قومی مفادات کے معاملات طے ہوتے ہیں۔

کامران خان نے کہا کہ عمران خان کی حمایت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہیں کام کرنے کا جنون ہے، وہ ہر منگل کو گھنٹوں طویل کابینہ کا اجلاس لیتے ہیں ، اس کے علاوہ بھی کام کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ افواج پاکستان کی پوری قوت وزیر اعظم عمران خان کی پشت پر کھڑی ہے۔ اگر تمام معاملات اسی طرح جاری رہے تو میں عمران خان کی حمایت جاری رکھوں گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -