اچھا وائے فائے کنکشن یا ماں باپ ، آپ کی ترجیح کیا ہوگی؟ تحقیق کے حیران کن نتائج
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف اچھا وائی فائی کنکشن ہوں اور دوسری طرف آپ کے ماں باپ، تو آپ کس کو ترجیح دیں گے؟ برطانیہ میں ایک تحقیقاتی سروے میں شہریوں سے یہی سوال پوچھا گیا اور اکثریت نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق اس تحقیقاتی سروے میں کئی چیزوں کی ایک فہرست بنائی گئی تھی اور شہریوں کو انہیں اپنی پسند اور ترجیح کے لحاظ سے ترتیب دینے کو کہا گیا تھا اور حیران کن طور پر واضح اکثریت نے اچھے وائی فائی کو اپنے والدین پر فوقیت دے ڈالی۔
ہاسپیٹلٹی کمپنی ’ٹریولاج یوکے‘ کے ماہرین کی طرف سے کیے گئے اس سروے میں سب سے زیادہ لوگوں نے خوشگوار گھرانے، فیملی ٹائم اور وفادار شریک حیات کو منتخب کیا۔ دوسرے نمبر پر لوگوں نے اچھی صحت، تیسرے نمبر پر نیشنل ہیلتھ سروسز، چوتھے نمبر پر اچھے وائی فائی کنکشن، پانچویں نمبر پر دوستوں اور فیملی کے ساتھ قہقہے لگا کر ہنسنا اور گپ شپ کرنا، چھٹے نمبر پر بااعتماد دوستوں اور ساتویں نمبر پر لوگوں نے والدین کو ترجیح دی۔ آٹھویں نمبر پر باغیچے کے ساتھ اچھے گھر، 9ویں نمبر پر پالتو جانور اور 10ویں نمبر پر سوشل میڈیا چینلز کو ترجیح دی۔