سی سی ٹی وی کیمروں کا دور ہوا پرانا، گھر یا دفتر کی نگرانی کیلئے ایمازون نے شاندار ٹیکنالوجی متعارف کروادی

سی سی ٹی وی کیمروں کا دور ہوا پرانا، گھر یا دفتر کی نگرانی کیلئے ایمازون نے ...
سی سی ٹی وی کیمروں کا دور ہوا پرانا، گھر یا دفتر کی نگرانی کیلئے ایمازون نے شاندار ٹیکنالوجی متعارف کروادی
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سی سی ٹی وی کیمروں کا دور اب لد چکا، ایمازون کی طرف سے اب گھر کی نگرانی کے لیے ایک ایسی چیز متعارف کروا دی گئی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ایک سرویلنس ڈرون ہے جو ایمازون کی طرف سے متعارف کروایا گیا ہے۔ اس خودکار ڈرون میں کیمرے نصب ہوں گے اور جب آپ گھر پر نہیں ہوں گے تو یہ ڈرون چوکنا رہے گا اور جونہی گھر میں کوئی گھسا، یہ فضاءمیں اڑنا شروع کر دے گا اور آپ کو آپ کے فون کی سکرین پر گھرمیں گھسنے والے شخص کی سرگرمیاں دکھانی شروع کر دے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس ڈرون میں گھر کے اندر کسی شخص کی حرکت یا سرگرمیوں کو ڈی ٹیکٹ کرنے کی صلاحیت رکھی گئی ہے۔ آپ کو بس گھر سے جاتے ہوئے اس ڈرون کو آن کر دینا ہے اور پھر جونہی گھر میں کوئی حرکت ہو گی یہ ڈرون بھی حرکت میں آ جائے گا اور نہ صرف گھر میں گھسنے والی شخص کی ریکارڈنگ شروع کر دے گا بلکہ آپ کے سمارٹ فون پر نوٹیفکیشن کے ذریعے آپ کو مطلع بھی کر دے گا تاکہ آپ بروقت اس ڈرون کے کیمرے کے ذریعے اپنے گھر کا منظر دیکھ سکیں۔

یہ ڈرون ’رِنگ‘ ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کے سمارٹ فون سے منسلک ہوگا اور اسی ایپ پر صارفین کو ان کے گھر کا لائیو منظر دکھائے گا۔ اس ڈرون کا کیمرا صرف اسی صورت میں ریکارڈنگ کرے گا جب یہ ہوا میں اڑ رہا ہو گا اور اڑتے ہوئے اس سے ایک ساﺅنڈ نکلے گا جس سے نیچے موجود لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ اس کا کیمرا ریکارڈنگ کر رہا ہے۔ ایمازون کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے جس جگہ نصب کر دیئے جائیں صرف وہیں کا منظر دکھاتے ہیں۔ اس ڈرون کی مدد سے آپ پورے گھر کو دیکھ سکتے ہیں کہ کہاں کیا سرگرمی ہو رہی ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -