خاتون نے دوستی اور تحائف کا لالچ دے کر پادری کو ہی لوٹ لے لیا

خاتون نے دوستی اور تحائف کا لالچ دے کر پادری کو ہی لوٹ لے لیا
خاتون نے دوستی اور تحائف کا لالچ دے کر پادری کو ہی لوٹ لے لیا
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک پادری کو سوشل میڈیا پر ملنے والی خاتون نے دوستی اور قیمتی تحائف کا لالچ دے کر لوٹ لیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس پادری کا تعلق بھارتی ریاست کیرالا سے ہے جس کی فیس بک پر ایک خاتون سے دوستی ہوئی۔ اس خاتون نے اسے بتایا کہ وہ برطانوی شہری ہے اور وہ اسے قیمتی تحائف بھیجے گی۔ ایسے ہی لالچ دے کر خاتون نے پادری کو اعتماد میں لیا اورایک روز خاتون نے پادری سے رابطہ کرکے کہا کہ اس نے بہت قیمتی تحائف بھیجے ہیں جن کی کسٹم ڈیوٹی کی رقم خود تمہیں ادا کرنی ہو گی۔

پادری اس خاتون کے جھانسے میں آ گیا اور اسے ساڑھے 3لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 7لاکھ 86ہزار پاکستانی روپے) بھیج دیئے۔ خاتون نے یہ رقم بھارت ہی کے رہائشی ایک شخص کے بینک اکاﺅنٹ میں منگوائی۔ جب رقم بھجوانے کے کئی دن بعد تک پادری کو تحائف کا پارسل نہ ملا تو اس نے اس بینک سے رابطہ کیا جس کے اکاﺅنٹ میں اس نے رقم منتقل کی تھی۔ بینک کی طرف سے اسے بتایا گیا کہ یہ اکاﺅنٹ کسی عقیل نبی نامی شخص کا ہے۔ اس پر پادری نے عقیل نبی نامی اس شخص خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -