"وزیر اعظم عمران خان ٹک ٹاک پر پابندی چاہتے ہیں"

"وزیر اعظم عمران خان ٹک ٹاک پر پابندی چاہتے ہیں"

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ٹک ٹاک پر پابندی چاہتے ہیں، وزیر اعظم معاشرے میں بڑھتی فحاشی اور عریانی پر پریشان ہیں اور انہیں روکنے کے احکامات جاری کرچکے ہیں۔

انگریزی اخبار "دی نیوز" سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم نے 15 سے 16 بار ان کے ساتھ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلنے والی فحاشی کے بارے میں بات کی ہے، وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ فحاشی کی وجہ سے بچوں اور خواتین کے ریپ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

شبلی فراز کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پاکستان کی معاشی اقدار کو نقصان پہنچارہی ہے اس لیے اسے بلاک کرنا چاہیے۔

صحافی انصار عباسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی معاون برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ سے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو غیر اخلاقی اور فحش مواد سے پاک کرنے کیلئے جامع حکمت عملی لائی جائے۔ وزیراعظم نے پی ٹی اے کو بھی ہدایت کی ہے کہ انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور اس کی ایپس کو فحش مواد سے پاک کیا جائے۔

مزید :

قومی -سائنس اور ٹیکنالوجی -