سونے کی قیمت میں مزید کمی ، شادی کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں مزید کمی ، شادی کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر آگئی
سونے کی قیمت میں مزید کمی ، شادی کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپےکم ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 11 ہزار 400 روپے کا ہوگیاجبکہ  10 گرام سونے کی قدر 342 روپے کم ہوکر 95 ہزار 508 روپے ہوگئی۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے سے 1862 ڈالر فی اونس ہے۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے اور ستمبر کے مہینے میں اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 6000 روپے تک کمی ہوچکی ہے۔مارچ میں کورونا وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تو سونے کی قیمت تیزی سے اوپر گئی تاہم اب حالات معمول پر آنے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان ہے۔31 اگست 2020 کو فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 400 روپے تھی جبکہ 26 ستمبر 2020 کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 400 روپے کاہوگیا۔

مزید :

بزنس -