عمران نیازی کا " چپڑاسی " فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، رانا ثناءاللہ نے شیخ رشید کو غدار قرار دے دیا 

عمران نیازی کا " چپڑاسی " فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، ...
عمران نیازی کا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو "غدار " قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کا " چپڑاسی " فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے جواب میں کڑی تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کو  آئین، قانون اور جمہوریت کا غدار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف کے ایک ،ایک  لفظ کی سچائی شیخ رشید ہر روز ثابت کررہا ہے، عمران نیازی کا " چپڑاسی " فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ رانا ثناءاللہ خان  نے شیخ رشید سے  سوالات پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ  کشمیر کا سودا کیوں اور کیسے کیا؟ کلبھوشن کا سہولت کار کون ہے؟ کون اس کی وکالت کر رہاہے؟ قونصلر سروس کون فراہم کر رہا ہے؟  23 فارن فنڈنگ بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے کس نے اور کہاں سے فنڈنگ کی؟ آج تک ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے، جوہری دھماکوں کے وقت ملک سے بھاگ جانے والا ٹارزن کون تھا؟مشرف کے ریفرنڈم میں مال کس نے کمایا؟۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -