حکومت کے خلاف اپوزیشن کی " پی ڈی ایم" شروع ہونے سے پہلے ہی اختلافات کا شکار، نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ

حکومت کے خلاف اپوزیشن کی " پی ڈی ایم" شروع ہونے سے پہلے ہی اختلافات کا شکار، ...
حکومت کے خلاف اپوزیشن کی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن جماعتوں کی 20 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کی تنظیم سازی کا عمل شروع ہوتے ہی اختلافات کا شکار ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی صدارت اور دیگر عہدوں کا تاحال اعلان نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ اپوزیشن جماعتوں کے آپس کے اختلافات ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں میں پی ڈی ایم کے عہدیداروں اور ان کی تعداد پر اختلاف ہے ، تمام اپوزیشن جماعتیں عہدے مستقل رکھنا چاہتی ہیں جس کی وجہ سے یہ معاملہ جمود کا شکار ہوگیا ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -