شہباز شریف نے خود پر مفاہمتی سیاست کے الزام کا جواب دے دیا

شہباز شریف نے خود پر مفاہمتی سیاست کے الزام کا جواب دے دیا
شہباز شریف نے خود پر مفاہمتی سیاست کے الزام کا جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کےصدراور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلا ف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے دیا،اب ایک منٹ بھی نہیں دیں گے،عمران خان مجھے گرفتار کروانا چاہتے ہیں۔ ن لیگ اورپیپلزپارٹی دونوں تیار ہیں،جب وقت آیا تو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

نجی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق شہبازشریف نے سینئرصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی اے پی سی میں تقریرآئین وقانون کے مطابق تھی ، تقریرمیں کوئی ایسی بات نہیں ہوئی جو آئین سے متصادم ہو،نوازشریف نے کبھی محاذ آرائی کی بات نہیں کی،مجھ پرمفاہمتی سیاست کا الزام لگاتے ہیں، بتائیں ابتک کیا ذاتی مفاد لیا؟ریاستی اداروں سے میرا رابطہ اُس وقت سےہےجب سےسیاست میں ہوں،حکومت کو جتنا وقت دیناتھادے چکے،مزید وقت نہیں دیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی خدمت سےسیاسی جماعتوں کی عزت بڑھےگی، نظام تب طاقت ورہوگاجب سیاسی جماعتیں عوام کی خدمت کریں گی،ہزاروں آرٹیکل 6 لےآئیں عوامی خدمت کرنےتک نظام مضبوط نہیں ہوگا،عوام کی بھرپور تائید اور حمایت ہی ماروائے آئین کا راستہ روک سکتی ہے،گلگت بلتستان بارےکوئی بھی فیصلہ کشمیر پالیسی سےہٹ کرنہیں ہوناچاہیے۔

انہوں نےکہاکہ ہمارے منصوبوں میں شفافیت ہے،ایک دھیلےکی کرپشن نہیں کی،عمران خان مجھے ہرصورت گرفتارکرانا چاہتے ہیں، مجھ سے اس لیے پریشان ہیں کہ میں سیاسی مفاہمت کا داعی ہوں، ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی ،میرےمقدمات کی اس مقابلےمیں کوئی حیثیت نہیں،ہمیں اپنی تاریخ سےسبق سیکھنا چاہیے، میری گرفتاری ہوئی تو اس کا سامنا کروں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلوں پرہرصورت عملدرآمد ہو گا،مولانا فضل الرحمان بزرگ سیاستدان ہیں اس لیےاُنہیں قیادت سونپی،بہت ہوگیاحکومت کو اب ایک منٹ بھی نہیں دیں گے،وقت آگیاہے کہ حکومت کو بےنقاب کیا جائے۔ ن لیگ اورپیپلزپارٹی دونوں تیار ہیں،جب وقت آیا تو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

مزید :

قومی -