نواز شریف کے ٹویٹ پر چوہدری فواد حسین بھی میدان میں آگئے،نون لیگی قائد پر سنگین الزام عائد کردیا 

نواز شریف کے ٹویٹ پر چوہدری فواد حسین بھی میدان میں آگئے،نون لیگی قائد پر ...
نواز شریف کے ٹویٹ پر چوہدری فواد حسین بھی میدان میں آگئے،نون لیگی قائد پر سنگین الزام عائد کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے احتساب کے حوالے سے حالیہ ٹویٹ پروفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم پر سنگین الزام عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کےسابق جج شوکت عزیز صدیقی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ " یہ ہے حقیقت اس احتساب کی جس کے ذریعے آپ کے تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، سزائیں دلوائی گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا۔ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔ اب ہم اس ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے۔"میاں نواز شریف کے اس ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ "ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ شوکت عزیز صدیقی آپ کی تقریریں لکھنے والے عرفان صدیقی کے بھانجے ہیں اور ان صاحب کو آپ نے ان کی سفارش پر جج تعینات کروایا تھا۔