رات کو اتنی دیر سے اتنی زیادہ مار کیوں پڑی؟ بالآخر طلال چوہدری نے بھی خاموشی توڑ دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے خود پر ہونے والے تشدد کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔
ٹوئٹر پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ان سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں، وہ واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کریں گے اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کے موقف کا انتظار کرے۔
طلال چوہدری نے کہا " درخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں، واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں، میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے، سب ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے۔"
انہوں نے حکومتی رہنماؤں کی جانب اسے معاملے پر آنے والے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔
واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں
— Tallal Chaudry (@Tallal_MNA) September 26, 2020
میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے
سب ماوں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے
بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے