'' اے پی سی میں پاک فوج مخالف تقریر قومی مفاد کے سراسر خلاف ہے،، لیگی رہنما نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کردیا

'' اے پی سی میں پاک فوج مخالف تقریر قومی مفاد کے سراسر خلاف ہے،، لیگی رہنما نے ...
'' اے پی سی میں پاک فوج مخالف تقریر قومی مفاد کے سراسر خلاف ہے،، لیگی رہنما نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حالیہ اے پی سی میں پاک فوج مخالف تقریر قومی مفاد کے سراسر خلاف ہے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق جلیل شرقپوری نے کہا کہ مجھ سمیت محب الوطن پاکستانیوں کی کثیر تعداد ایسے منفی موقف سے اعلان برات کرتی ہے۔ افواجِ پاکستان ملکی سلامتی کی خاطر سرحدوں پر اپنا تن، من، دھن قربان کرنے پر تیار ہیں۔

لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) فوج پر نواز شریف کی جانب سے سیاسی معاملات میں مداخلت کا بیان دشمن کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے ۔ ن لیگی قیادت نے اے پی سی کے فورم اور سوشل میڈیا کے ذریعے انڈیا اور مودی کی زبان بولی۔ ایسے ملک دشمن بیانات سے میرا اور دیگر کئی ن لیگی ارکانِ کا کوئی تعلق نہیں۔ 

مزید :

قومی -