مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ میں اجاگر کرنے پر عمران خان کے شکر گزار ہیں: فلسطین

مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ میں اجاگر کرنے پر عمران خان کے شکر گزار ہیں: فلسطین
مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ میں اجاگر کرنے پر عمران خان کے شکر گزار ہیں: فلسطین

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے پر فلسطین کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں قائم فلسطینی سفارتخان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی حکومت فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہے۔ بالخصوص ہم وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حقوق کی آواز بلند کی۔

سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں فلسطین کی آزادی کی ہر ممکن طریقے سے حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت، میڈیا ، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فلسطین کیلئے یہ حمایت قابل فخر ہے، اور امید ہے کہ اس سپورٹ کی بدولت ہمیں وہ ریاست ملے گی جس کا دارالحکومت یروشلم القدس ہوگا۔ پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

مزید :

عرب دنیا -علاقائی -اسلام آباد -