'' جب تک نریندرمودی ہے ، پاک بھارت کرکٹ نہیں ہوسکتی،، شاہد آفریدی کا خلیجی اخبار کو انٹر ویو

'' جب تک نریندرمودی ہے ، پاک بھارت کرکٹ نہیں ہوسکتی،، شاہد آفریدی کا خلیجی ...
'' جب تک نریندرمودی ہے ، پاک بھارت کرکٹ نہیں ہوسکتی،، شاہد آفریدی کا خلیجی اخبار کو انٹر ویو

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک نریندرمودی ہے ، پاک بھارت کرکٹ نہیں ہوسکتی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شاہدخان آفریدی نے خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت بھارت کے ساتھ کھیل کے لیے ہر وقت تیار ہے، مودی کے بھارت میں ہوتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات بہتر رہ سکتے ہیں،آئی پی ایل ایک برانڈ ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کا وہاں نہ ہونا نقصان دہ ہے۔سابق سٹار کرکٹر نےپاکستانی وزیراعظم عمران خان کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان الیکشن سے قبل کیے گئے وعدے پورے کریں۔

مزید :

کھیل -