ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
نجی نیوز چینل "دنیانیوز" کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو چندروز سے بخاراور جسم میں دردکی شکایت تھی، ابتدائی علامات ظاہرہونے پراُنہوں نےکورونا ٹیسٹ کرایاتھاجس کی رپورٹ آنے پر ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔دوسری طرف چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو ٹیلیفون کیا ہے اور طبیعت دریافت کی جبکہ جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔