''میں بھی اس میٹنگ میں نہیں جاوں گا جہاں بلاول نہیں ہو گا،، شیخ رشید نے مسکراتے ہوئے بلاول بھٹو سے اپنے پیار کا اظہار کردیا

''میں بھی اس میٹنگ میں نہیں جاوں گا جہاں بلاول نہیں ہو گا،، شیخ رشید نے ...
''میں بھی اس میٹنگ میں نہیں جاوں گا جہاں بلاول نہیں ہو گا،، شیخ رشید نے مسکراتے ہوئے بلاول بھٹو سے اپنے پیار کا اظہار کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں میٹنگز میں بلاول بھٹو کے لیے جاتا ہوں لیکن وہ آنے سے انکاری ہوگیا،ایسی باتیں تو کونسلر بھی نہیں کرتاجیسے بلاول کرتا ہے۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے واضح کر دیا ہے کہ ہم اس حکومت کے پیچھے کھڑے ہیں، اگر کل کو کسی اور کی حکومت ہوگی تو ہم اس کے بھی ساتھ کھڑے ہوں گے۔احسن اقبال اور خواجہ آصف نے جنرل فیض اورآرمی چیف کے ساتھ لمبی ملاقات کی ، میں سائیڈ پر کھڑا انتظار کررہا تھا کہ جنرل فیض نے مجھے کہا کہ آپ کیوں کھڑے ہیں تو میں نے کہا کہ میں نے آپ کو کتابیں دینی تھی تو انہوں نے کہا کہ گھر بجھوادیں ،تو یہ دونوں کافی دیر تک ملاقات کرتے رہے۔ ایک ملاقات میں  میں اور شہبازشریف نے اکٹھے ایک ہی ٹیبل پر کھانا کھایا اور کئی موضوعات پر باتیں کیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے نوازشریف سے دس سوال کیے ہیں جن کے جوابات کا منتظر ہوں، مجھ پر غداری کا مقدمہ کی ڈیمانڈکرنے والوں پر غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے جنہوں نے اجمل قصاب کا پتہ بتایا، جندال سے میٹنگ کی، اسامہ بن لادن سے فنڈ لیا، مودی کو کالیں کرتے رہے اور الیکشن کے لیے انڈیا سے فنڈ منگوایا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی استعفے نہیں دے گی ۔شیخ رشید نے مسکراتےہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نےبیان دیا شیخ رشید جس میٹنگ میں ہوگا میں وہاں نہیں جاﺅں گا لیکن میں تو میٹنگز میں ا س کے لیے جاتا ہوں اگر بلاول نہیں ہو گا تو میں بھی میٹنگ میں نہیں آوں گا۔

Aa

مزید :

قومی -