کراچی میں خوفناک حادثہ،13افراد جاں بحق

کراچی میں خوفناک حادثہ،13افراد جاں بحق
کراچی میں خوفناک حادثہ،13افراد جاں بحق

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں خوفنا ک حادثہ، سپر ہائی وے سیمنٹ فیکٹری کے قریب مسافر وین الٹ گئی13افراد جھلس کر جاں بحق اور 6افرادزخمی ہوگئے ہیں ۔نجی چینل 92نیوزکے مطابق وین الٹنے کے بعد کچے میں جاگری ،وین الٹنے کے باعث کے وائر نگ سے آگ لگی جس نے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کے باعث 13افراد زندہ جھلس گئے اور 6افراد زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والے مسافروں کو اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ حادثہ ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔ خیال رہے کہ مسافر وین حیدرآباد سے کراچی جارہی تھی ۔گاڑی میں 20سے 22مسافر سوار تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -