"سشانت کی پارٹی میں منشیات استعمال ہوئیں" شردھا کپور نے بیان ریکارڈ کرادیا، سنسنی خیز انکشافات

"سشانت کی پارٹی میں منشیات استعمال ہوئیں" شردھا کپور نے بیان ریکارڈ کرادیا، ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کی پارٹی میں منشیات کا استعمال ہوا تھا لیکن انہوں نے منشیات نہیں لیں۔

سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں منشیات کے معاملے کی چھان بین کے دوران شردھا کپور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے روبرو پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق شردھا کپور نے اپنے بیان میں کہا فلم چھچھورے کی پارٹی میں شرکت کیلئے وہ دوپہر تین بجے کے قریب سشانت سنگھ راجپوت کے فارم ہاؤس پہنچیں جہاں لنچ کے بعد وہ ایک کشتی کے ذریعے ایک جزیرے پر گئے۔

شردھا کپور نے حکام کو بتایا کہ اس پارٹی میں منشیات اور شراب کا استعمال ہوا تھا لیکن انہوں نے یہ چیزیں استعمال نہیں کیں۔ انہوں نے پارٹی میں صرف ڈانس کیا۔ اداکارہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کو وینٹی وین سمیت کئی جگہوں پر منشیات استعمال کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ وہ ان 6 عجیب لوگوں وک بھی پہچان سکتی ہیں جنہوں نے پارٹی میں شرکت کی تھی۔

مزید :

تفریح -