سب عائشہ رجب کے بھائیوں پر الزام لگاتے رہے لیکن طلال چوہدری پر تشدد میں کس کا نام سامنے آیا ہے؟ رانا ثناء اللہ نے بتادیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پر تشدد کے واقعے میں رجب بلوچ کے بیٹے کا نام آرہا ہے، اس حوالے سے پارٹی سطح پر تحقیقات کی جائیں گی۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثںاء اللہ خان نے کہا کہ طلال چوہدری پر تشدد کے واقعے کی تحقیقات پارٹی سطح پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سائرہ افضل تارڑ اوراکرم انصاری پرمشتمل کمیٹی 3 روزمیں واقعے کی جانچ کرے گی، تحقیقات سے فیصلہ ہوگا کہ معاملہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں مرحوم رجب علی بلوچ کے بیٹے کا نام سننے میں آرہا ہے، تنظیم سازی پرتلخ کلامی ہوسکتی ہے لیکن تشدد تک جانا ناقابل قبول ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شہبازگل نےاپنی طرف سے اسمارٹ موو کی ہے،لیکن اسے ہم سمجھتے ہیں، مریم نواز پرالزام غلط ہے،یہ معاملہ شاید ان کےعلم میں بھی نہ ہو۔