دپیکا پڈ کون نے منشیات منگوانے کا اعتراف کر لیا

دپیکا پڈ کون نے منشیات منگوانے کا اعتراف کر لیا
دپیکا پڈ کون نے منشیات منگوانے کا اعتراف کر لیا

  

ممبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تفتیش کے دوران منیجر کرشمہ پراکاش سے ’منشیات‘ کے حوالے سے کی گئی واٹس ایپ چیٹ کا اعتراف کرلیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اداکارہ سے تحقیقاتی ادارے نے تقریباً 6 گھنٹے تک تفتیش کی اور دوران تفتیش اداکارہ نے منیجر کرشمہ سے کی گئی چیٹ کا اعتراف کیا۔

گزشتہ دنوں بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکاپڈوکون اور ان کی منیجر کرشمہ پراکاش کی 2017 کی واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر دپیکا پڈوکون ان سے منشیات منگوارہی ہیں۔اس چیٹ کے سامنے آنے کے بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو سمن جاری کیے تھے۔دپیکا پڈوکون شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ سیاحتی مقام گوا میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، سمن جاری ہونے پر وہ ممبئی پہنچیں اور آج این سی بی کی ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں۔

مزید :

تفریح -