تباہی سرکار نےعوام کو  دیوار سے لگا دیا،موجودہ حکومت کا گھر جانا ناگزیر ، شیریں رحمان حکمرانوں پر برس پڑیں

تباہی سرکار نےعوام کو  دیوار سے لگا دیا،موجودہ حکومت کا گھر جانا ناگزیر ، ...
تباہی سرکار نےعوام کو  دیوار سے لگا دیا،موجودہ حکومت کا گھر جانا ناگزیر ، شیریں رحمان حکمرانوں پر برس پڑیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلز پارٹی کی رہنماء  سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ یہ  ایسی حکومت نہیں کہ  پاکستان کو سنبھال  سکے، اسکاگھر جانا ناگزیر ہے، ادارے تباہ کر دیئے ہیں ، فیٹف بل میں بھی اداروں کا تحفظ نہیں کیا، تباہی سرکار نے  عوام کو  دیوار سے لگا دیا ہے ۔

 نجی ٹی وی چینل"آج نیوز"کےپروگرام میں گفتگو کرتےہوئےسینیٹر  شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی ہر بات سے یو ٹرن لیا ہے،ملک صرف اقتصادی نہیں بلکہ بدترین جمہوری بحران سے بھی گزررہا ہے،لوگ اب سوال کر رہےہیں کہ آنے والی حکومت ایسے بحرانوں سے پاکستان کو کیسے نکال سکے گی؟۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی نگرانی میں ادارے تباہ کئے جارہے ہیں ، تاریخ اس تباہی کا کل ہم سے پوچھے گی،فیٹف بل میں بھی اداروں کا تحفظ نہیں کیا،یہ تاریخ کل ہم سےپوچھے گی،لوگ ہم سے سوال کر رہے ہیں کہ کچھ کریں اس تباہی سرکار نے ہمیں تو دیوار سے لگا دیا ہے۔انہوں  نے کہا کہ حکومت نے ایف اے ٹی ایف کا لبادہ اوڑھ کر وچ ہنٹنگ کو فروغ دینے کے لئے کام کیا ہے،حکومت ایسی نہیں جو پاکستان کو سنبھال سکے ، کراچی میں گیس کا شدید بحران ہے،حکومت کا گھر جانا ٹھہر گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -