شیخ رشید بھی "بڑے لیڈر" بن گئے، بڑا یوٹرن لے لیا

شیخ رشید بھی "بڑے لیڈر" بن گئے، بڑا یوٹرن لے لیا
شیخ رشید بھی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد جو کہ خود کو پاک فوج کا ترجمان قرار دیتے تھے اب انہوں نے یوٹرن لے لیا ہے۔

شیخ رشید احمد خود کو پاک فوج کا ترجمان قرار دیتے رہے ہیں ، وہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقاتوں کو فخر کا باعث بھی بتاتے رہے ہیں لیکن اب انہوں نے خود کو سب سے سینئر بتاتے ہوئے پاک فوج کا ترجمان ہونے سے انکار کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر "کل اور آج" کے موازنے پر مبنی شیخ رشید کے بیانات کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے "یوٹرن" کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے ایک حصے میں شیخ رشید نے کہا "مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کی فوج کا ترجمان ہوں، کوئی را کا ایجنٹ نہیں ہوں۔"

اسی ویڈیو کے دوسرے حصے یعنی ہفتے کے روز کی ویڈیو میں شیخ رشید کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے "میں کسی ادارے کا ترجمان نہیں ہوں۔"

دراصل انہوں نے ہفتے کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے 10 سوالات پوچھے تھے۔ اسی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاتھا کہ " میں کسی ادارے کا ترجمان نہیں ،میں ان سب سے سینئر ہوں، میں ان لوگوں کو مشورے دیتا ہوں، لیتا نہیں ، میرے لئے اعزاز ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کو ملتاہوں ،قوم مجھ پر یقین رکھے،جھوٹ نہیں بولوں گا۔"

مزید :

قومی -